Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونا عوام کی پہنچ سےمزید دُور، قیمتوں میں آج پھر اضافہ ریکارڈ

Share It:



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972روپے بڑھ کر 4لاکھ 53ہزار 156روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 120روپے کے اضافے سے 8ہزار 735روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 103روپے کے اضافے سے 7ہزار 488روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول