Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں توانائی کی پیداوار میں تاریخی اضافہ

Share It:


ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات سےتاریخی کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔

او جی ڈی سی ایل  ملک میں یومیہ پیداوار میں  اضافہ کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے کنڑاور پاساکھی آئل فیلڈز میں جدید واٹر انجیکشن سسٹمز کے لیے فرانسیسی کمپنی ‘ SNF S.A .’ کے ساتھ اہم معاہدہ کیا۔ اس معاہدہ  کے تحت فیلڈز کی مجموعی پیداوار میں 90 لاکھ بیرل تیل اور 3 ارب کیوبک فٹ گیس کا اضافہ  کے ساتھ 460 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے جدید تکنیکی اقدامات سے خام تیل کی پیداوار  750 بیرل تک پہنچا دی۔ ان تکنیکی اقدامات کا مقصد پرانی فیلڈز کی اضافی استعداد کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ہے۔

توانائی کی پیداوار میں یہ خاطر خواہ اضافہ خود  انحصاری  سے قومی خود کفالت اور معاشی استحکام کو بھی مضبوط بنائے گا۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر رہنمائی اور ہم آہنگی کے باعث توانائی کے شعبہ میں  یہ پیش رفت ملکی ترقی کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا  ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول