Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملک میں ایڈز کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، قائمہ کمیٹی کا فرضی رپورٹ پر اظہار برہمی

Share It:


مہش کمار میلانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے وزارت صحت کی پیش کردہ ایڈز سے متاثرہ افراد کی رپورٹ پر اظہار ناراضگی کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ایچ آئی وی ایڈز کی جو رپورٹ پیش کی گئی ہے، یہ رپورٹ اگر عالمی اداروں کو دی جاتی تو ہمارے منہ پر ماری جاتی۔ ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں مین اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں ایسے مریض ہیں جن کا اس رپورٹ میں ذکر تک موجود نہیں، کے پی میں 2025 میں چالیس ہزار مریض تھے ان کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ یہ رپورٹ اگر باہر جاتی ہے تو ہماری سبکی ہو گی۔

شازیہ نے مزید کہا کہ 2025 میں اسلام آباد میں 300 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کا ذکر تک موجود نہیں، بلوچستان کا ذکر تک موجود نہیں، 7 ہزار سے 8 ہزار صرف بلوچستان میں مریض موجود ہیں، 81 ہزار مریض دکھائے گئے ہیں اس رپورٹ میں۔

دوسری جانب مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ دس سال کا کام دس ماہ میں نہیں ہو سکتا۔ یہ ساری آوازیں ابھی اٹھنی ہیں۔ مفروضے کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی کے تین لاکھ مریض ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گلوبل فنڈ 25 فیصد فنڈ گورنمنٹ کو 75 فیصد فنڈ این جی اوز کو دیا جا رہا ہے۔ ابھی آپ کو کیسز اور زیادہ ملیں گے، 90 فیصد لوگ میڈیکل وجوہات پر ڈی پورٹ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز میں ڈی پورٹ ہونے والوں کی اسکریننگ ہو گی۔ سندھ میں ایک ہی جگہ پر بچوں میں مرض پایا گیا کیونکہ غلط سرنجز لگائی گئیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول