تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

علیزے شاہ نے رمضان المبارک میں اپنی زندگی میں تبدیلی کا اہم اعلان کردیا

Share It:

[ad_1]

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے اور ماضی کی تلخیوں کو بھلا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک جذباتی پیغام میں اداکارہ نے اعلان کیا کہ وہ ان تمام لوگوں کو معاف کر رہی ہیں جنہوں نے انہیں تکلیف پہنچائی۔

انسٹاگرام پر 43 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ ماضی میں کئی تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ ان کا نام مختلف مواقع پر شوبز شخصیات اور میڈیا سے وابستہ افراد کے ساتھ اختلافات کے باعث زیرِ بحث آتا رہا، تاہم اب انہوں نے اس تمام مرحلے کو پیچھے چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے۔

اپنی پوسٹ میں علیزے شاہ نے اعتراف کیا کہ گزشتہ سال ان کی زندگی کا سب سے مشکل دور تھا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ خود کو روحانی طور پر کمزور اور بھٹکا ہوا محسوس کرتی تھیں، لیکن اس سال بالخصوص رمضان کے بابرکت مہینے میں انہوں نے ایک نیا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ کے مطابق وہ اپنے دل کو نرم کرنا چاہتی ہیں اور سکونِ قلب کے لیے سب کو معاف کر رہی ہیں، چاہے وہ لوگ اس کے مستحق ہوں یا نہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے معافی کی طلب گار ہیں اور امید رکھتی ہیں کہ جس طرح وہ دوسروں کو معاف کرنا سیکھ رہی ہیں، اسی طرح انہیں بھی بخش دیا جائے گا۔ علیزے شاہ نے اس مشکل وقت میں اپنے والدین کے صبر اور حوصلے کو بھی اپنی طاقت قرار دیا۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ بعض اوقات انسان کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے مگر غرور اسے سچ قبول کرنے سے روک دیتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ خود اپنی کہانی کا منفی کردار بن جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو نصیحت کی کہ پچھتاوے کو توبہ پر غالب نہ آنے دیں اور جب بھی احساس ہو، فوراً واپس لوٹ آئیں اور دوسروں کو معاف کردیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے علیزے شاہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ذہنی سکون اور مثبت زندگی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول