Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سبزیوں پر مشتمل غذا کینسر کے خطرات کم کرسکتی ہے: تحقیق

Share It:



تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیوں پر مشتمل غذا کینسر کے خطرات میں کمی واقع کر سکتی ہے۔

تحقیق کے نتائج میں سبزیوں کے ذریعے لبلبے، چھاتی، پروسٹیٹ، گردے یا خون کے کینسر کے خطرات کم پائے گئے۔ تاہم، ویگنز (وہ لوگ جو گوشت کے ساتھ ڈیری مصنوعات سے بھی اجتناب کرتے ہیں) کی غذائیں گوشت خوروں کے برابر کینسر کے خطرات رکھتی ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کو یہ نتائج تین برِ اعظموں کے 18 لاکھ افراد کی غذا اور بیماریوں سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد حاصل ہوئے۔

محققین کا کہنا تھا کہ گوشت کے بغیر غذاؤں میں پھل، سبزیوں اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو صحت کے لیے اہم ہیں۔ لیکن ویگنز ڈیری غذاؤں میں موجود حفاظتی اجزاء سے محروم رہ جاتے ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ سبزی خور افراد میں کینسر کا خطرہ (کینسر کی قسم کے لحاظ سے) 12 سے 31 فی صد تک کم ہو جاتا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول