تازہ ترین
وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی کراچی میں چاپ تعزی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ سندھ میں ریبیز سے مزید 2 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی امریکی طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب ہنگامی سگنل بھیجنے کے بعد لاپتہ ہو گیا

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں مثبت پیشرفت، اصلاحاتی اقدامات قابلِ تعریف قرار

Share It:

[ad_1]

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کی تعریف بھی کی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں مشاورت کے اس عمل کو حتمی مرحلے تک پہنچا دیا جائے گا۔

نجی  ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 25 فروری سے 11 مارچ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے دوران مختلف معاشی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی مالیاتی ادارے نے اصلاحاتی اقدامات اور ماحولیات کے شعبے میں پاکستان کی پیش رفت کو قابلِ تعریف قرار دیا اور بتایا کہ فی الحال 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی ایجنڈے پر کام میں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کیے  گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔۔

آئی ایم ایف کے مطابق مجموعی طور پر پروگرام پر عمل درآمد طے شدہ وعدوں کے مطابق جاری رہا اور مالیاتی خسارہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

مذاکرات کے دوران توانائی کے شعبے میں اصلاحات، اس کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات اور معیشت کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستانی معاشی ٹیم کے ساتھ سماجی تحفظ کے پروگراموں، صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے اخراجات میں اضافے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے معاشی اثرات بھی مذاکرات کا حصہ رہے اور اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ خطے کی صورتحال پاکستان کی معیشت پر کس طرح اثر انداز ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے جاری مشاورت کو آئندہ چند دنوں میں مکمل شکل دیے جانے کی توقع ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول