تازہ ترین
وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی کراچی میں چاپ تعزی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ سندھ میں ریبیز سے مزید 2 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی امریکی طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب ہنگامی سگنل بھیجنے کے بعد لاپتہ ہو گیا

ٹام کروز یا شاہ رخ خان نہیں لیکن اردگرد کے لوگوں سے زیادہ مقبول ہوں، فہد مصطفیٰ

Share It:

[ad_1]

نامور پاکستانی اداکار وٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ میں مغرور نہیں ہوں اور نہ ہی ٹام کروز یا شاہ رخ خان ہوں البتہ اپنے اردگرد کے لوگوں سے زیادہ مقبول ہوں۔ 

فہد مصطفیٰ پاکستان کے معروف ٹی وی اور فلمی اداکار ہیں جنہیں ان کی اداکاری اور مقبول گیم شو جیتو پاکستان کی میزبانی کے باعث بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں کامیاب ترین ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا۔ 

اگرچہ فہد مصطفیٰ طویل عرصے سے کامیاب کیریئر رکھتے ہیں اور فلموں و پروڈکشن میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں، لیکن وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مبینہ غرور، بلند آواز انداز اور لائیو شو میں دوسروں کے ساتھ سخت رویے کی وجہ سے بھی زیرِ بحث رہتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار اپنی آنے والی فلم ’آگ لگی بستی میں‘ کی تشہیر کے لیے صحافی ملیحہ رحمان کے یوٹیوب شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے بارے میں پھیلنے والے غرور کے تاثر پر بات کی اور اس دوران انہوں نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو پر بھی طنز کیا۔

فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ میں مغرور نہیں ہوں، میں بس اتنا سمجھدار ہوں کہ مجھے معلوم ہے کہاں کھل کر بات کرنی ہے اور کہاں خود کو محدود رکھنا ہے اور اگر لوگ اسے غرور سمجھتے ہیں تو سمجھیں، یہ میرا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے لگے کہ میری اور سامنے والے کی ویو یا ماحول نہیں مل رہا تو میں خاموش ہو جاتا ہوں لیکن کبھی میں لوگوں کے ساتھ آسانی سے گھل مل جاتا ہوں اور کبھی نہیں، لوگ مجھے جانتے ہیں لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ میں نظر انداز ہو جاتا ہوں۔

ٹی وی میزبان نے کہا کہ میں اکثر تقریبات میں نہیں جاتا کیونکہ لوگ پہچان لیتے ہیں اور پھر وہ ایک مسئلہ بن جاتا ہے جب کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں ٹام کروز یا شاہ رخ خان ہوں، لیکن کبھی کبھی لوگوں سے ملنا تھکا دینے والا ہو جاتا ہے، ہر وقت آپ اچھے نہیں لگتے اور لوگ تصویریں بھی لے لیتے ہیں جو اکثر اچھی نہیں آتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرویوز میں غلطیاں کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں اتنی غلطیاں نہیں کرتا جتنی میرے اردگرد کے لوگ کر دیتے ہیں، میں مانتا ہوں کہ میں اتنا اہم اور مقبول ہوں کہ لوگ اپنے انٹرویوز میں میرا ذکر کرنا پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مشہور شخصیات ہر شو میں میرا ذکر کیوں کرتی ہیں، لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہر کوئی میرا ذکر کرنا چاہتا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ میں تعریف سے ڈرتا ہوں کیونکہ جب زیادہ تعریف ہو جائے تو لوگ یہی سوچنے لگتے ہیں کہ اب مجھے دوبارہ کیسے نیچے لایا جائے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول