Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Umair Jaswal Confirms Sana Javed Cheated on Him

Share It:


گلوکار عمیر جسوال کی ایک انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ عمیر جیسوال نے اس اسٹوری کے ذریعے اپنی سابقہ اہلیہ ثنا جاوید کی طرف اشارہ کیا ہے۔

عمیر جسوال ایک باصلاحیت پاکستانی گلوکار، موسیقار اور اداکار ہیں جو اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔

انہوں نے ٹی وی پر کئی یادگار پرفارمنسز دی ہیں، جن میں کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے ’چرخہ نو لکھا‘ اور ’سمی میری وار‘ شامل ہیں۔

عمیر جیسوال نے اداکاری کی دنیا میں بھی اپنے جوہر دکھائے ہیں، وہ ’مور محل‘ اور ’یلغار‘ جیسے پراجیکٹ میں نظر آچکے ہیں۔

سال 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران عمیر جیسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نے ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی، جس کے بعد یہ جوڑا کئی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آیا۔

تاہم دونوں کے درمیان تقریباً ایک سال تک خاموشی کے بعد جنوری 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔

جس نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ بظاہر وہ اس وقت بھی اپنے اپنے شریکِ حیات کے ساتھ تھے۔

اس اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید دونوں پر بے وفائی کے الزامات لگائے گئے، ممکنہ طور پر جن کی طرف حال ہی میں عمیر جیسوال نے اشارہ کیا ہے۔

عمیر جسوال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بے وفائی کرنے والے ساتھیوں کے بارے میں ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا جس میں لکھا کہ معذرت، اگر آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکا کرتے ہیں تو آپ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے اور 2026 میں ہمیں اسی رویے کو معمول بنانا چاہیے۔

مداح بھی ان کی پوسٹ سے اتفاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔

صارفین کے مطابق بے وفائی کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے کیونکہ یہ ناقابلِ قبول عمل ہے، اور لوگوں کو درست مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایسے افراد سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول