Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سرکاری کمپنیوں میں کمپلائنس کی خلاف ورزیوں پر ایس ای سی پی کا بڑا ایکشن

Share It:



اسلام آباد:

سرکاری کمپنیوں میں گورننس بہتر بنانے کے لیے حکومتی اصلاحات کے تحت ایس ای سی پی نے اہم اقدام کرتے ہوئے ریگولیٹری کمپلائنس کے معاملے پر بڑا ایکشن لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اس سلسلے میں 41 کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق کمپنی لا کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 66 نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ 33 کمپنیوں نے سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس جمع نہیں کروائے جبکہ 26 کمپنیوں نے سالانہ ریٹرنز جمع نہیں کروائے۔

مزید برآں بتایا گیا ہے کہ 7 کمپنیوں نے سالانہ جنرل اجلاس منعقد نہیں کیے جبکہ 4 سرکاری کمپنیاں بغیر سی ای او کے کام کر رہی ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق اسٹیٹ لائف نے دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹسز پر قانونی کارروائی کے بعد جرمانے عائد کیے جائیں گے جبکہ ریگولیٹری کمپلائنس نہ کرنے والی سرکاری کمپنیوں کے نام ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔

مزید یہ کہ 48 سرکاری کمپنیوں کے بورڈز پر خواتین کی نمائندگی موجود نہیں ہے، جس پر ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے بورڈ پر خواتین ڈائریکٹرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق ایک خصوصی ونگ قائم کیا گیا ہے جو سرکاری کمپنیوں میں کمپلائنس کی نگرانی کرے گا اور ریگولیٹری کمپلائنس بہتر بنانے کے لیے رہنمائی اور معاونت فراہم کرے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول