Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نوشہروفیروز: پارٹی قیادت سے ناراض ہو کر خود کو آگ لگانے والا پی پی کا پرانا جیالا حاجی خان شیخ انتقال کر گیا

Share It:

نوشہروفیروز (رپورٹر): پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگانے والا پی پی کا سینئر اور پرانا جیالا حاجی خان شیخ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کے سول ہسپتال میں انتقال کر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بھریا روڈ کے رہائشی معمر جیالے حاجی خان شیخ نے پانچ روز قبل پارٹی میں نظرانداز کیے جانے پر شدید مایوسی کی حالت میں اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔
آگ لگنے کے نتیجے میں ان کا 80 فیصد جسم بری طرح جھلس گیا تھا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں پہلے نوابشاہ اور بعد میں کراچی کے سول ہسپتال کے برنز وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔ پانچ روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد معمر جیالا آج صبح دم توڑ گیا۔ سینئر جیالے کے انتقال کی خبر کے بعد بھریا روڈ میں پی پی کے مقامی کارکنوں اور شہریوں میں شدید غم و غصے اور سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول