کراچی: شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں اورماڑا کے قریب سمندر پر ریڈار سے غائب ہوگیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
بوئنگ 737-400 طیارے میں 5 افراد سوار تھے۔ طیارے نے دورانِ پرواز نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی، جس کے کچھ دیر بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور دیگر ادارے مشترکہ طور پر سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔



