Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امریکا کے ایران پر نئے حملے، تیل کی فروخت پر پابندیاں مزید سخت

Share It:

واشنگٹن/تہران: امریکا نے ایران پر نئے حملے کیے ہیں اور ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے، جس پر ایران نے شدید مذمت کرتے ہوئے مناسب جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر مبینہ ایرانی حملوں کے جواب میں ایرانی فضائی دفاع، میزائل اور ڈرون تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ساحلی شہر سرک، خارگ، قشم اور بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ کئی مقامات پر نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی ہے اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب جواب دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول