گمبٹ (ممتاز میمن): چانڈیا گاؤں کی رہائشی 15 سالہ سپنا چانڈیو نے مبینہ طور پر روہڑی کینال میں چھلانگ لگا دی۔
اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر گمبٹ نے ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا، جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے یہ قدم اٹھانے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ اہلِ خانہ نے بھی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔
ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خور گزشتہ دو گھنٹوں سے لاش کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



