نوابشاہ: (اے کے ڈاہری) تھانہ بلو جا قبا کی حدود میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے لوڈر رکشہ میں سوار باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
کنگری کے رہائشی انور خاصخیلی اور ان کا بیٹا تنویر خاصخیلی رکشہ میں کھجوریں لے جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے انہیں کچل دیا۔
حادثے کے بعد خاصخیلی برادری کے سینکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے اور پولیس کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج کیا۔
ورثاء نے مطالبہ کیا کہ ڈمپر مالک اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے بصورت دیگر لاش نہ لینے کا اعلان کر دیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے باعث ایسے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔


