اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے 9 افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 5 افسران کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں، 2 کو پولیس سروس میں اور 2 کو فارن سروس آف پاکستان میں بھرتی کیا گیا ہے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے 9 امیدواروں کو نفسیاتی اور زبانی امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا، جنہیں مسابقتی امتحان 2025 کی بنیاد پر سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔



