Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Share It:

کراچی (ویب ڈیسک) آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ مساجد، عمارتوں، گلیوں اور چوکوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں محفل میلاد، نعت خوانی اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں مختلف مقامات پر الیکٹرک لائٹس لگائی گئی ہیں اور عمارتوں کو سجا دیا گیا ہے۔

کراچی کا مرکزی جلوس آج دوپہر ڈھائی بجے شہید مسجد کرادار سے نکلے گا اور نیو میمن مسجد سے ہوتا ہوا گلزار حبیب مسجد پہنچے گا۔

لاہور میں مرکزی جلوس ریلوے اسٹیشن چوک سے روانہ ہوگا، کوئٹہ میں مرکزی جلوس باچا خان چوک پر ہوگا۔

ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر کے الیکٹرک نے اعلان کیا ہے کہ آج کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول