Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق

Share It:

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ایئر کنڈیشنگ کمپریسر پھٹنے سے لگی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 14 بچے مکمل طور پر جھلس گئے۔ امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور 4 ایمبولینسیں شامل تھیں۔

آگ پر قابو پانے کے بعد نرسری میں کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی وجوہات کی تفصیلی تحقیقات کرائی جائے، ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول