میرپور ماتھیلو (رپورٹ: علی رضا راجپوت) میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں میر خان وسیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر عبدالجبار وسیر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی رابعہ وسیر کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق میاں بیوی کے درمیان دیرینہ تنازع چل رہا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔



