سہون (نامہ نگار) سہون کے قریب بھان سید آباد میں حضرت سخی سید سلیمان شاہ رح کے سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ انتظامیہ نے جھولے کو بند کردیا۔
واقعے کے بعد میلے میں لگائے گئے جھولوں کے حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔



