کراچی: (ویب ڈیسک) ناظم آباد نمبر 3 کے نجی اسپتال میں خاتون کو حمل کے آپریشن کے لیے داخل کرایا گیا تاہم آپریشن کے بعد لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
ہسپتال کے شعبہ امراض نسواں کی سربراہ ڈاکٹر انجم آرا حسن کے مطابق میڈیکل ریکارڈ، معائنے اور لیبارٹری رپورٹس سے یہ بات سامنے آئی کہ خاتون حاملہ نہیں تھی۔
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ خاتون نے فروری میں خود کو 3 ماہ کی حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم اسپتال کے الٹراساؤنڈ سے حمل کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ڈاکٹر انجم کے مطابق ایک شبہ یہ بھی ہے کہ خاتون کی جانب سے پیش کیے گئے کچھ میڈیکل ریکارڈز جعلی ہیں جب کہ ایک اور اسپتال کی الٹرا ساؤنڈ رپورٹ میں ان کے حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
معاملے کی مکمل حقیقت تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔


