Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری

Share It:

نواب شاہ: (پ ر) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیرآباد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کی جانب سے 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

منظور شدہ ماسٹرز پروگرامز میں ایم ایس انگلش لسانیات، ایم ایس کمپیوٹر سائنس، ایم ایس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، ایم فل اکنامکس، ایم فل سندھی لینگویج اینڈ لٹریچر اور ایم ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

جبکہ پی ایچ ڈی پروگرامز میں جینیٹکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سندھی لینگویج اینڈ لٹریچر، مینجمنٹ سائنسز، اکنامکس اور کیمسٹری شامل ہیں۔

وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک، محنت، لگن اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ نئے پروگرامز کی منظوری سے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور یونیورسٹی کا تعلیمی و تحقیقی معیار مزید بلند ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول