Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب

Share It:

راولپنڈی(ویب ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ انتظامیہ نے آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوئی جو صبح 8 بجے تک جاری رہی۔ موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں اور علاقوں میں گھٹنوں تک پانی کھڑا ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کے مطابق شہر میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ 3 سال میں سب سے زیادہ ہے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کرگئی، کٹاریہ میں 29 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 24 فٹ۔

انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں پانی آنے سے ارد گرد کے نالے پیچھے کی طرف بہہ گئے جس سے پانی نشیبی بستیوں میں داخل ہو گیا۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو منتقل کرنے کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

پاک فوج، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں انتظامیہ کے ساتھ موجود ہیں جب کہ نالہ لے کے قریب رہائشیوں کو احتیاط کے طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول