تازہ ترین
وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی کراچی میں چاپ تعزی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ سندھ میں ریبیز سے مزید 2 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی امریکی طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب ہنگامی سگنل بھیجنے کے بعد لاپتہ ہو گیا

قاتل فنگس جو اندر سے انسان کو کھا جاتا ہے؛ نئی عالمی وبا کا خطرہ

Share It:

[ad_1]

سوچیے، اگر آپ روزانہ ایک ایسی چیز کو سانس کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کر رہے ہوں، جو کسی دن آپ کو اندر سے کھا جائے؟ یہ کوئی فلمی کہانی نہیں بلکہ ایک تلخ سچ ہے جسے سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق میں بے نقاب کیا ہے۔

ایک مہلک فنگس، جس کا نام ایسپرجیلوس ہے، اب پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، اور اس کا نشانہ صرف انسان ہی نہیں، جانور اور پودے بھی ہیں۔

یہ فنگس انسانوں میں ایسپرجیلوسس نامی بیماری کا باعث بنتا ہے، جو پھیپھڑوں پر حملہ کرتی ہے اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے درجہ حرارت میں جو اضافہ ہو رہا ہے، وہ اس مہلک فنگس کےلیے نئے دروازے کھول رہا ہے۔ اب یہ مائیکروبس ان علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں اس کا وجود پہلے ممکن نہیں تھا، جیسے شمالی امریکا، یورپ، چین اور روس۔

تحقیق کے مطابق، ایسپرجیلوس کی بعض اقسام ’’ماحولیاتی سپروٹروف‘‘ کہلاتی ہیں، جو نہ صرف انسانی جسم بلکہ جانوروں اور پودوں میں بھی خطرناک انفیکشنز پیدا کرسکتی ہیں۔ اس تحقیق کو اگرچہ اب بھی سائنسی جانچ پڑتال یعنی peer review سے گزرنا باقی ہے، مگر اس کے نتائج نے عالمی طبی برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

محقق نورمن وین رائن، جو موسمیاتی تبدیلی اور متعدی امراض کے ماہر ہیں، کہتے ہیں کہ ’’فنگس وائرس اور بیکٹیریا کی طرح خطرناک ہیں، لیکن ان پر تحقیق کم ہوئی ہے۔‘‘ انہوں نے HBO کی مشہور سیریز The Last of Us کا حوالہ دیا، جس میں ایک فنگس انسانوں کو خوفناک مخلوق میں بدل دیتا ہے۔ ان کے مطابق، اگرچہ حقیقی زندگی میں ایسا منظرنامہ بعید از قیاس ہے، لیکن اس فکشن نے کم از کم دنیا کو فنگل انفیکشنز کی سنگینی سے متعارف تو کرایا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ہر سال لگ بھگ 25 لاکھ افراد فنگس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں، اور اصل تعداد شاید اس سے بھی کہیں زیادہ ہو کیونکہ اس حوالے سے ڈیٹا کی شدید کمی ہے۔ ایسپرجیلوس زمین میں باریک ریشوں کی شکل میں اگتا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں چھوٹے چھوٹے اسپورز پیدا کرتا ہے جو ہوا میں شامل ہو کر آسانی سے انسانوں کے سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔

عام طور پر ہمارا مدافعتی نظام انہیں ختم کر دیتا ہے، لیکن جن افراد کا مدافعتی نظام کمزور ہو، جیسے دمے، سسٹک فائبروسس، کینسر، یا اعضاء کی پیوندکاری کے مریض، ان کے لیے یہ اسپورز موت کا پیغام بن سکتے ہیں۔

نورمن وین رائن واضح کرتے ہیں کہ جب فنگس جسم کے اندر قدم جما لیتا ہے، تو وہ واقعی ’’آپ کو اندر سے کھانے لگتا ہے‘‘۔ اور المیہ یہ ہے کہ اس بیماری کی علامات، بخار، کھانسی، تھکن، اتنی عام ہیں کہ اکثر اس کی تشخیص بروقت نہیں ہو پاتی۔ یہی وجہ ہے کہ ایسپرجیلوسس کی اموات کی شرح 20 سے 40 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔

یہ ایک ایسا خطرہ ہے جو نہ نظر آتا ہے، نہ آواز دیتا ہے مگر خاموشی سے جسم کے اندر داخل ہو کر تباہی مچا دیتا ہے۔ اس کے خلاف لڑائی کا پہلا قدم ہے آگاہی۔ اور شاید اب وقت آ گیا ہے کہ ہم فنگس کو صرف دیواروں پر اگنے والی پھپھوندی نہ سمجھیں، بلکہ ایک حقیقی عالمی خطرہ تسلیم کریں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول