تازہ ترین
وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی کراچی میں چاپ تعزی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ سندھ میں ریبیز سے مزید 2 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی امریکی طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب ہنگامی سگنل بھیجنے کے بعد لاپتہ ہو گیا

ٹیکساس؛ 53 تارکین وطن کی ہلاکتوں پر ایک انسانی اسمگلر کو عمر اور دوسرے کو 85 سال قید

Share It:

[ad_1]

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خطرناک انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے دو مرکزی کرداروں کو 2022 میں 53 تارکین وطن کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے پر عدالت نے قید کی سزائیں سنا دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کی مغربی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ایک مجرم اردونا-ٹوریس کو عمر قید اور ڈھائی لاکھ ڈالرزجرمانے کی سزا سنائی۔

اسی طرح مرکزی ملزم ارودنا ٹوریس کے شریک مجرم 55 سالہ آرمینڈو گونزالیز-اورٹیگا کو بھی اسی کیس میں 83 سال قید کی سزا دی گئی۔

اس کیس میں اب تک دیگر 5 ملزمان بھی اقرار جرم کر چکے ہیں اور انہیں رواں سال کے آخر میں سزائیں سنائی جائیں گی۔

اسمگلنگ نیٹ ورک کا ایک اور مبینہ رکن، ریگوبیٹو رامون میرانڈا-اوروزکو، جسے گوئٹے مالا سے امریکا حوالگی کے بعد گرفتار کیا گیا ستمبر 2025 میں مقدمے کا سامنا کرے گا۔

30 سالہ فلیپے اردونا-ٹوریس انسانی اسمگلنگ کا ایک نیٹ ورک چلا رہا تھا، جو گوئٹے مالا، ہونڈوراس اور میکسیکو سے بالغ افراد اور بچوں کو امریکا اسمگل کرتا تھا۔

انھیں مارچ میں انسانوں کی غیر قانونی نقل و حمل کے نتیجے میں اموات، جسمانی نقصان اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔

جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ یہ مجرم باقی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے کیونکہ انہوں نے انسانی دکھوں پر منافع کمانے کا ظالمانہ راستہ چُنا۔

انھوں نے فیصلے میں مزید لکھا کہ آج کی یہ سزائیں انسانی اسمگلروں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں کہ ہم آپ کو انصاف کے کٹہرے تک لائے بغیر نہیں رکیں گے۔

یاد رہے کہ 27 جون 2022 کو 8 بچوں اور ایک حاملہ خاتون سمیت 60 سے زائد تارکین وطنوں کو 53 فٹ لمبے ٹرک میں بھر کر امریکا میں داخل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ٹرک کا ایئر کنڈیشننگ سسٹم خراب ہوگیا تھا  جس سے اندر کا درجہ حرارت سفر کے دوران خطرناک حد تک بڑھ گیا۔

جب یہ ٹرک اسی حالت میں ٹیکساس پہنچا تو 48 افراد پہلے ہی دم توڑ چکے تھے جب کہ مزید 5 نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے اور حاملہ خاتون بھی شامل تھیں۔ زیادہ تر کا تعلق میکسیکو، گوئٹے مالا اور ہونڈوراس سے تھا۔

امریکی حکام کے مطابق، تارکین وطن کو امریکا پہنچانے کے لیے 12 ہزار سے 15 ہزار ڈالر فی کس وصول کیے جاتے تھے۔

یہ کیس امریکا اور دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ کے خطرناک نتائج اور اس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی ایک اہم مثال بن چکا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول