فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آن لائن آرڈرز کے لیے نیا سیلز ٹیکس قانون نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت تمام ڈیجیٹل آرڈرز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کٹوتی لازمی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن مارکیٹ پلیسز، کوریئر سروسز اور ادائیگی ایجنٹس ٹیکس کٹوتی کے پابند ہوں گے، جبکہ کیش آن ڈیلیوری آرڈرز پر بھی یہ ٹیکس لاگو ہوگا۔ اس کے علاوہ، ہر ماہ کی 10 تاریخ تک ایس ٹی آر 35 فارم جمع کرانا لازم ہوگا اور ادائیگی کے ذریعے کٹوتی کی گئی رقم ایف بی آر کے اکاؤنٹ میں جمع کروانی ہوگی۔



