Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

Share It:


 

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ایونٹ کا انعقاد 29 اگست سے 7 ستمبر تک تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا جائے گا، سیریز کا افتتاحی معرکہ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔

ہر ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری دو ٹیموں کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی جبکہ 7 ستمبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

مکمل شیڈول (مقام: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم):
 

29 اگست – افغانستان بمقابلہ پاکستان

30 اگست – یو اے ای بمقابلہ پاکستان

1 ستمبر – یو اے ای بمقابلہ افغانستان

2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان

4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ یو اے ای

5 ستمبر – افغانستان بمقابلہ یو اے ای

7 ستمبر – فائنل

یہ سیریز تینوں ٹیموں کے لیے ایشیا کپ سے قبل ایک اہم وارم اپ موقع فراہم کرے گی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ثابت ہو سکتی ہے۔

خاص طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچز ہمیشہ سے ہائی وولٹیج اور دلچسپ ثابت ہوئے ہیں جبکہ یو اے ای کی ٹیم بھی اپنی سرزمین پر اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول