Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عامر خان نے فلم قلی میں بغیر اسکرپٹ پڑھے کام کرنے کی ہامی کیوں بھر دی؟

Share It:


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک فلم کے لیے اسکرپٹ کی ایک بھی لائن سنے بغیر ہاں کہہ دی تھی جو 14 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

یہ بات عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتائی۔ سپر اسٹار عامر خان نے مزید کہا کہ وہ رجنی کانت کی فلم قلی ہے جس کا اسکرپٹ سننے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔

عامر خان کے بقول جب ہدایت کار لوکیش کناگاراج ملنے آئے اور آتے ہی مجھ سے کہا کہ تم فلم قلی میں ایک کردار کرو۔

عامر خان نے مزید بتایا کہ جب مجھے پتا چلا کہ یہ فلم رجنی کانت کی ہے تو میں نے اسکرپٹ کی ایک بھی لائن سنے بغیر فوراً ہاں کہہ دی۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ میرا فلم قلی میں یہ کردار سر رجنی کانت کے لیے دل سے دیا ہوا ایک تحفہ ہے۔

جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ وہ رجنی کانت کی کونسی خوبی اپنے پاس رکھنا چاہیں گے تو پہلے تو ان کا جواب تھا کہ رجنی سر کی دل موہ لینے والی مسکراہٹ۔

لیکن چند لمحوں بعد ہی عامر خان بولے کہ نہیں، میں اپنا جواب بدلنا چاہتا ہو ۔۔۔۔  ان کی آنکھیں۔

سر رجنی کانت کی آنکھوں میں ہر جذبہ جھلکتا ہے۔ اگر آپ ولن ہوں تو وہ آپ کو ڈرا دیتی ہیں۔ اگر آپ ہیروئن ہوں تو ان سے محبت محسوس ہوتی ہے۔ یہی رجنی کانت کی اصل طاقت ہے۔

فلم قلی 14 اگست 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جونیئر این ٹی آر اور ہریتھک روشن کی وار 2 سے براہ راست ٹکرائے گی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول