Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

میکرون: اسرائیل غزہ میں دائمی جنگ چھیڑ رہا ہے، اقوام متحدہ کے تحت مشن قائم کیا جائے

Share It:


فرانسیسی صدر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کو دائمی جنگ سے بچانے کے لیے وہاں عالمی مشن قائم کیا جائے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ میں اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کو دائمی جنگ کی طرف ایک قدم قرار دیا۔

صدر میکرون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے لیے ایک استحکامی مشن کے قیام پر فوری کام شروع کرے۔ 

انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ شراکت داروں کے ساتھ فوری طور پر کام شروع کریں تاکہ غزہ میں اقوام متحدہ کے تحت ایک مضبوط اور مؤثر مشن قائم کیا جا سکے۔

فرانسیسی صدر کے بقول اقوام متحدہ کے تحت ایک بین الاقوامی مشن کے قیام کا مقصد غزہ کو مستحکم، شہریوں کو تحفظ اور نظم و نسق کی بحالی میں مدد دینا ہے۔

اپنے بیان میں صدر میکرون نے ایک بار پھر بات پر زور دیا کہ غزہ میں جنگ اب ختم ہوجانی چاہیے۔ دنیا کو ایک مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے منصوبے سے سب سے زیادہ نقصان یرغمالیوں اور غزہ کے عام شہریوں کا ہوگا۔

خیال رہے کہ ایمانوئیل میکرون کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ سٹی پر مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی منظوری دی ہے جس پر دنیا بھر سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فرانسیسی صدر نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی تقلید برطانیہ اور کینیڈا نے بھی کی اور یوں عالمی سطح پر فلسطین کی حمایت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول