Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

Share It:


پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے ہیں۔ 

نازیہ حسن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے اپنے منفرد انداز اور خوبصورت آواز سے پاپ موسیقی کو پاکستان میں متعارف کروایا یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستان میں پاپ گلوکاری کی بانی بھی کہا جاتا ہے۔

ان کے گانے آج بھی مداحوں میں بےحد مقبول ہیں وہ صرف ایک گلوکارہ نہیں بلکہ نوجوان خواتین کی آئیکون تھیں، جنہوں نے خواتین کو موسیقی کی دنیا میں اپنی جگہ بنانے کا حوصلہ دیا۔

ان کی یاد میں آج بھی ان کے چاہنے والے ان کے گانوں کو سنتے اور ان کی شخصیت کو یاد کرتے ہیں وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی بےحد مقبول ہوئیں۔

ان کے مشہور گانوں میں آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے، دوستی، ڈسکو دیوانے، آنکھیں ملانے والے اور بوم بوم سمیت دیگر شامل ہیں۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول