Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز

Share It:


پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) نے جشن آزادی منانے کا ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹاوی سرجریاں کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ترجمان رفعت انجم کے مطابق یہ اعزاز پہلے سربیا کے پاس تھا، جہاں ایک دن میں 13 سرجریاں کی گئی تھیں۔

میڈیکل ڈائریکٹر پی آئی سی ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ ایک ہی دن میں بغیر سینہ چاک کیے 14 مریضوں کے دل کے والو تبدیل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ ان مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہیں تھی، تاہم ٹاوی طریقہ علاج سے کامیابی حاصل ہوئی۔ شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر عابداللہ کے مطابق 70 سے 80 سال کے مریضوں کو اس سرجری کے ذریعے نئی زندگی ملی۔

ڈاکٹر علی رضا نے مزید بتایا کہ پاکستان کے بڑے اسپتالوں کے ماہر کارڈیالوجسٹ اور سرجنز نے اس ریکارڈ ساز آپریشن میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر عابداللہ کے مطابق پی آئی سی کی ماہر کارڈیالوجی اور کارڈیک سرجری ٹیم کی شب و روز کی محنت رنگ لے آئی۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ، ڈین پی آئی سی نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز، کیتھ لیب اور آپریشن تھیٹر اسٹاف، ٹیکنالوجسٹ، اینستھیزیا، نرسنگ اور معاون عملے کی بھرپور شرکت سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ ان کے مطابق عالمی معیار کی سہولیات اور مہارت کے ساتھ پاکستان کے طبی شعبے میں یہ ایک اہم قدم ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول