Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

Share It:


وفاقی وزیر داخلہ و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے ملاقات کی۔

ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے محسن  نقوی کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی اور ہاکی کے کھیل کی بحالی اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے مسائل سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی ویلفیئر اور ری ہیب کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے ہاکی کھلاڑیوں کے لئے فی کس 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل و فٹنس کیسز کو پی سی بی کی پیشہ وارانہ میڈیکل ٹیم ہینڈل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی پلئیرز کے ویزا مسائل کو بھی حل کرایا جائے گا۔ ہماری لوجسٹک ٹیم اس ضمن میں ہاکی پلئیرز کو سہولت فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ کے لئے قومی ٹیم کا کوالیفائی کرنا اعزاز ہے۔ قومی  ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے حوالے سے اپنا پورا کردار کروں گا۔

محسن نقوی نے ہاکی کے کھیل کی بحالی کےلیے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول