Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حمیرا اصغر کی پراسرار موت: عدالت کا پولیس کو قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

Share It:

[ad_1]

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے پولیس کو 154 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے سے متعلق شاہ زیب سہیل ایڈووکیٹ کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے دراکواست نمٹاتے ہوئے پولیس کو 154 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مرحومہ کے اہلخانہ کے بیانات قلمبند کئے جائیں۔ پولیس قانون کے مطابق اس حوالے سے کارروائی کرے۔ 154 کے تحت مقدمہ بنتا ہے تو درج کیا جائے۔

گزشتہ سماعت پر پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حمیرا کے گھر والوں سے رابطہ ہوا ہے۔ اداکارہ کا پوسٹمارٹم ہو چکا ہے۔ حتمی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے اس کے بعد مزید کارروائی کریں گے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ حمیرا اصغر کی موت 7 اکتوبر کو ہوئی، فون فروری 2025 تک استعمال ہوا۔ فون کھلا تھا میک اپ آرٹسٹ کا فون اٹینڈ نہیں ہوا۔ اس فون کے بعد واٹس ایپ ڈی پی بھی ڈیلیٹ کردی گئی۔ میک اپ آرٹسٹ کو بھی بلایا جائے اور حمیرا اصغر کے بھائی اور دیگر کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

علاوہ ازیں پولیس رپورٹ میں واش روم اور کمرے سے خون کے نمونے لینے کا ذکر ہے۔ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ہے، ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ تفتیشی افسر نے کہا تھا کہ اگر ثبوت ملے تو ہم خود مقدمہ درج کرلیں گے۔ درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقعے رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے ملی تھی۔ اداکارہ قریب 10 ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول