Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

Share It:



کراچی:

مارکیٹ ٹریژری بلوں میں غیرملکیوں کی سرمایہ کاری برقرار رہنے، جولائی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 185ملیں ڈالر کے نئے انفلوز اور عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی پاکستان پر معاشی دباو گھٹنے، مالیاتی حالات میں بہتری جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

 مالی استحکام ادائیگیوں کی استعداد بڑھنے، آئی ایم ایف سے اگلے ماہ 1ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 29پیسے کی کمی سے 281روپے 87پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

 لیکن سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 07پیسے کی کمی سے 282روپے 01پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 284روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

حکومتی اداروں کی ڈالر اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاون سے طلبگاروں کی ڈیمانڈ بھی محدود نظر آرہی ہے۔ ریکوڈک ودیگر منصوبوں میں سرمائے کی متوقع آمد سے ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ جولائی میں ترسیلات زر کی آمد 7.4فیصد بڑھنے، امریکا ٹریڈ ڈیل، سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے روپیہ مضبوط رہا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول