Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چینی وزیر خارجہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Share It:

[ad_1]

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای پاکستان کے تین روزہ سرکاری  دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نور خان ایئربیس پر پہنچے جہاں پر معزز مہمان کا استقبال نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔

ایئربیس پر وزارت خارجہ  اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

چینی وزیر خارجہ کو پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق  دورے کے دوران چھٹا پاک – چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں شرکت کیلیے اسحاق ڈار نے اپنے چینی ہم منصب کو دعوت دی تھی۔ 

چینی وزیر خارجہ اسلام آباد میں  ، پاک – چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ پاک – چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کریں گے۔

یہ اہم ڈائیلاگ پاک-چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عملی شراکت داری کو نئی جہت دینے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول