Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، کیشو مہاراج دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے

Share It:


جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کیشو مہاراج نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرکے 33 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلی سے دوسری اور بھارت کے کلدیپ یادیو دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔

اس کے علاوہ بولرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

نمیبیا کے برنارڈ شالٹز، افغانستان کے راشد خان، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر، میٹ ہینری، سری لنکا کے ونندو ہسارنگام بھارت کے رویندرا جدیجا اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا بدستور بالترتیب چوتھی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی سے پندرہویں پوزیشن پر چلے گئے۔ ابرار احمد اٹھارہ درجے ترقی پاکر تینتالیسویں نمبر پر آگئے۔

بلے بازوں کی فہرست میں شبمان گل، بابر اعظم اور ڈیرل مچل بدستور بالترتیب پہلی تین پوزیشنز پر قابض ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ دو درجے ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئے جبکہ افغانستان کے ابراہیم زادران اور سری لنکا کے کوشال مینڈس ایک ایک درجے تنزلی سے آٹھویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے۔

محمد رضوان پانچ درجہ تنزلی سے ستائیسویں اور فخرزمان ایک درجہ تنزلی سے اٹھائیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول