چین کے صوبے چنھگائی میں ییلو ریور پر زیر تعمیر پل کا درمیانی حصہ گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 مزدور لاپتہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب تعمیر کے دوران اسٹیل کیبل اچانک ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں پل کا درمیانی حصہ دریا میں جاگرا۔ حادثے کے وقت موقع پر 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موجود تھے۔



