Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Share It:



لاہور:

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ میں کپتانی کریں گی۔ ایمان فاطمہ کو پہلی بار پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

نتالیہ پرویز، رامین شميم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔

15 رکنی سکواڈ جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیلے گا، یہ سیریز لاہور میں 16 سے 22 ستمبر تک ہوگی، جنوبی افریقا ویمنز ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے، پاکستان کے تمام ورلڈ کپ میچز کولمبو، سری لنکا میں ہوں گے۔

اسکواڈ:

فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شميم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ۔

نان ٹریولنگ ریزروز: گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبہ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول