Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مشہور فلم ’کے جی ایف‘ کے اداکار چل بسے

Share It:


جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو انتقال کر گئے۔

55 سالہ اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو فلم کی شوٹنگ کے دوران اسٹروک کے باعث فالج کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ کئی دن بستر پر رہے تاہم گزشتہ روز وہ برین ہیمرج کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ 

فلم انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے ان کے انتقال پر دکھ کر اظہار کیا جارہا ہے۔ دنیش نے مشہور فلم ’کے جی ایف‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ وہ شانتی نواسا جیسی بڑی فلموں کے آرٹ ڈائریکٹر بھی تھے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ جب سے فلم کنترا کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے ایک کے بعد ایک اس فلم سے جڑے 4 لوگوں کی مختلف وجوہات کے باعث موت ہوچکی ہے جو تشویشناک بات ہے۔ 

اس سے قبل اس فلم کے ایک جونیئر آرٹسٹ کی دریا میں ڈوبنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی جبکہ دیگر 2 لوگوں کو فلم سیٹ پر ہی ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔  

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول