Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اونیت کور کی مقبولیت میں اضافہ، ویرات کوہلی کے انسٹاگرام لائیک پر اداکارہ کا ردعمل

Share It:


ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر بھارت کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اونیت کور کی تصویر لائیک کی گئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔

بھارتی کرکٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنے کو ایک تکنیکی غلطی قرار دیتے ہوئے تمام تر افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

حیران کن طور اداکارہ اونیت کور کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جس سے سوشل میڈیا پر میمز بننے اور قیاس آرائیوں کے نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ 

تاہم اب جب کہ اونیت کور ان دنوں اپنی فلم "لو اِن ویتنام” کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ان سے ویرات کوہلی کے تصویر لائیک کرنے کے بارے میں پوچھا گیا۔

جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے اپنے مداحوں کو جواب دیا کہ "ملتا رہے پیار اور کیا کہہ سکتی ہوں۔”

یاد رہے کہ ویرات کوہلی کے آفیشل انسٹاگرام سے تصویر لائیک ہونا اونیت کور کے لیے نیک شگون ثابت ہوا تھا۔

 صرف چند دنوں میں اداکارہ کے فالوورز کی تعداد میں ایک ملین سے زائد کا اضافہ ہوا، ساتھ ہی انہوں نے 12 نئی برانڈ ڈیلز بھی حاصل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق اس ایک واقعے کے بعد اداکارہ کی برانڈ ویلیو میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول