Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چین نے ایویکس طیاروں کو دشمن کے ریڈار سے پوشیدہ رکھنے کی نئی ٹیکنالوجی تیار کرلی

Share It:


چینی سائنسدانوں نے ایک ایسی جدید ریڈار ٹیکنالوجی تیار کرنے کا انکشاف کیا ہے جو ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول (AEW&C) طیاروں یعنی ایویکس کو دشمن کے ریڈار سے بچانے میں مدد دے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عام طور پر ایویکس طیارے فضائی جنگی حکمتِ عملی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن ان کے طاقتور ریڈار سگنلز انہیں باآسانی دشمن کے نشانے پر لے آتے ہیں۔

تاہم اب چینی سائنسدانوں کے مطابق نئی ٹیکنالوجی ان سگنلز کو اس قدر پیچیدہ بنا دیتی ہے کہ ریڈار کا انھیں شناخت کرنا یا ان کا درست مقام جانچنا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے۔

یہ سسٹم "فریکوئنسی ڈائیورس ایرے (FDA)” کے اصول پر مبنی ہے، جس میں ہر اینٹینا کو ہلکی سی مختلف فریکوئنسی پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ماہرین نے اس کی مثال ایسے دی جیسے درجنوں گلوکار ایک ہی دھن میں مگر مختلف انداز میں گائیں جس کے نتیجے میں آواز بکھر جاتی ہے اور ماخذ کا تعین مشکل ہوجاتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ایئر فورس انجینئرنگ یونیورسٹی کے محقق وانگ بو اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف دشمن کے ریڈار کو گمراہ کرنے صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

ابتدائی تجربات سے ثابت ہوا کہ اس سسٹم کی بدولت دشمن کے آلات کئی کلومیٹر تک طیارے کی درست پوزیشن بتانے میں ناکام رہے۔ مزید یہ کہ یہ نظام حقیقی وقت میں سگنلز کو اس طرح ڈھال سکتا ہے کہ دشمن کا ریڈار مفلوج ہوجائے لیکن دوست افواج کے ساتھ رابطہ برقرار رہے۔

اگرچہ سائنسدانوں نے تسلیم کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے انتہائی طاقتور کمپیوٹرز اور درست ہم آہنگی لازمی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ کامیابی کے بعد یہ ایویکس طیاروں کی بقا اور فضائی جنگی برتری میں ایک نیا باب ثابت ہوگا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول