Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پوجا بھٹ کا ممبئی کی گڑھوں سے بھری سڑکوں پر سخت احتجاج

Share It:


بھارت میں مون سون بارشوں نے مودی سرکار کی 15 سالہ حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور شہریوں کا مال و اسباب تباہ ہوگئے۔ بارشوں اور اس سے ہونے والی تباہی نے ممبئی کو بھی نہیں چھوڑا۔ بالی ووڈ فنکار بھی محفوظ نہ رہ سکے اور حکومت پر برس پڑے۔

معروف اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے ممبئی کی خستہ حال اور گڑھوں سے بھری سڑکوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

پوجا بھٹ نے ممبئی کے پرتعیش علاقے کی سڑکوں کی حالت زار پر افسوس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہینوں تک مرمت کے نام پر بڑی بڑی سڑکیں بند رکھی جاتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اور جب یہ بن جاتی ہیں تو پہلے سے بھی زیادہ خطرناک حالت ہوجاتی ہے۔ یہ مرمت کی جاتی ہے یا مذاق کیا جاتا ہے۔

پوجا بھٹ نے مزید کہا کہ یہ صورتحال شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، خاص طور پر مون سون کے دنوں میں جب گڑھوں میں پانی بھرنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی مقامی انتظامیہ پر محض ظاہری خوبصورتی کے فضول منصوبوں پر پیسہ لگانے اور بنیادی مسائل جیسے سڑکوں اور نکاسیٔ آب کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔

پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ شہر کی موجودہ حالت شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا رہی ہے اور یہ سوال اٹھاتی ہے کہ کیا واقعی یہ ترقی ہے یا صرف دکھاوا؟

یاد رہے کہ پوجا بھٹ حال ہی میں بگ باس او ٹی ٹی اور ایمیزون منی ٹی وی کی سیریز "بگ گرلز ڈونٹ کرائے” میں نظر آئی تھیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول