Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان نے فلسطینیوں کو جبری بےدخل کرنے کے اسرائیلی بیانات کی مذمت کردی

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے کے ارادے سے متعلق حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو دانستہ طور پر سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری عام شہریوں کی مشکلات کے ازالے اور اسرائیل کو اس کے اقدامات پر جواب دہ بنانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور ایک خودمختار، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہو اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول