Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صوابی میں مشہور ٹک ٹاکر لڑکی لڑکا نکل آئی

Share It:



صوابی:

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا لباس پہننے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی اور پولیس نے خود کو لڑکی ظاہر کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

ضلع صوابی کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے خواتین کے روپ میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاکر عبدالمغیز مختلف پوز بنا کر اور لڑکی کے روپ میں نازیبا ویڈیوز تیار کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا، جس کے باعث معاشرے میں شدید رنجش اور بے چینی پائی جا رہی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمعیز ساکن بامخیل کو گرفتار کر لیا ہے۔

صوابی پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عہد کیا کہ آئندہ اس قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول