تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

سابق معروف کرکٹرز نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم سے اچھی توقعات وابستہ کرلیں

Share It:

[ad_1]

سابق معروف قومی ٹیسٹ کرکٹرز نے ایشیا کپ میں پاکستان کے حوالے سے اچھی توقعات وابستہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے مقابلہ دلچسپ ثابت ہوگا لیکن پاکستان کو کامیابی کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرے۔

مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اور سابق سلیکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمارے دور میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ بہت زیادہ تھی، پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت تشکیل کے مراحل سے گزر رہی ہے، امید ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں، جن  میں چار سے پانچ ہارڈ ہٹرز بھی ہیں، کھلاڑیوں کو  بھی پیغام مل چکا ہے کہ جیت کو ترسی ہوئی پاکستان کرکٹ ٹیم کو فتوحات سے ہم کنار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم میں تمام11 کھلاڑی ایک ساتھ بہترین کارکردگی پیش نہیں کرسکتے، ہمیں  بہترین صلاحیتوں کے حامل فاسٹ بولرحارث رؤف کو اعتماد دینا ہوگا، پوری قوم ایشیا کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرے۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشن کے مطابق بولنگ یونٹ مکمل نہیں ہو رہا، اگر ان کنڈیشنر میں اسپنر نہیں کھیلیں گے تو اور کہاں کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین بولرز کے ساتھ آپ میچ کھیل رہے ہیں، افغان ٹیم سے ہم نے میچ جیت لیا جب کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم  نے اپنا مقابلہ ہمیں تحفے کے طور پر دے دیا، ایشیا کپ میں ایسی غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوگی، ہمیں چھوٹی ٹیموں سے ہی نہیں، بڑی ٹیموں سے بھی جیتنا ہوگا۔

کامران اکمل نے کہا کہ بیٹر محمد حارث کا فائدہ ٹاپ تھری میں ہی ہے، صائم ایوب کی بیٹنگ صلاحیتوں سے ہی پہلے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے، بعد ازاں صائم  ایوب کی بولنگ صلاحیتوں سے بھی مستفید ہوا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث بیٹنگ میں تیسری پوزیشن کے لیے ہی موزوں ہیں، بھارتی ٹیم کاغذوں میں تو بڑی مضبوط نظر آرہی ہے، خواہش ہے کہ پاکستان بھارت کیخلاف جیتے، تاہم اس کے لیے قومی ٹیم کو محنت کرنا ہوگی۔

ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کرنے والے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے، اس وقت بھارت کی ٹیم مضبوط نظر آرہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آپ ایک اچھی بیٹنگ اور بولنگ سے بھی میچ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام بڑے ایونٹس میں پاکستان کو بولرز کی کارکردگی کی بدولت ہی فتوحات نصیب ہوئیں، ڈیتھ اوور میں ہمیں اپنے بولرز پر کام کرنا ہوگا۔

عمر گل نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان ، ویرات کوہلی  اور روہت  شرما کے مداح ایشیا کپ میں ان کی کمی محسوس کریں گے، امکان ہے کہ افغانستان اور سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول