Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Share It:



کراچی:

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی اور مقامی  مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3 ہزار 613 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دریں اثنا مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 6100 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 5230 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول