Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان میں فٹ بال لیگ کا قیام ناگزیر ہے، قومی فٹبالر عبداللہ شاہ

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور انڈر 23 ٹیم کے کپتان عبداللہ شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے کیلئے فٹ بال لیگ کا قیام ناگزیر ہے۔

ازبکستان میں شروع ہونے والے فٹ بال میچ میں شرکت سے قبل اسلام آباد میں میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ شاہ نے کہا کہ  ملک میں پچھلے کچھ سال سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملا ہے، پاکستان میں فٹبال کے شائقین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تباہی سے بچانے کے لیے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اسکول اور کالج کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کو فروغ دے کر پاکستان کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے۔

عبداللہ کا کہنا تھا کہ فٹ بال دنیا بھر میں مقبول ترین کھیل ہے جو دنیا کے 206 ممالک میں کھیلا جاتا ہے جبکہ کرکٹ زیادہ تر جنوبی ایشیاء کا مقبول کھیل ہے جو دنیا کے 20 کے قریب ممالک میں کھیلا جاتا ہے۔

پاکستان منی فٹ بال کے صدر مبشر سنجرانی کا کہنا ہے کہ فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی شرکت کے لیے سرکاری سطح پر طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، اس وقت بھارت اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے کسی ملک کی فٹ بال ٹیم عالمی مقابلوں میں حصہ نہیں لے رہی، جاپان کو عالمی فٹ بال کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے میں بیس سال لگے ہیں۔

اس موقع پر عبداللہ شاہ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کے فٹ بال کے ہونہار طلباء کو آٹوگراف بھی دیے اور فٹ بال کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول