کشمور (ویب ڈیسک) کشمور کے علاقے مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ پلیا خان ماریتو جاں بحق ہوگیا۔ مقتول مال پوری میں مویشیوں کی خرید و فروخت کے لیے آیا تھا، جہاں مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔
واقعے کے بعد مقتول کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں لاش موجود ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کی بنیاد پر واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے جب کہ واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔


