الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان تقریباً تین گھنٹے طویل اور اہم ملاقات ہوئی۔ اس دوران یوکرین جنگ سمیت عالمی امن کے مختلف امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی نکات پر اتفاق بھی ہو گیا، تاہم جنگ بندی کے باضابطہ اعلان تک بات نہیں پہنچ سکی۔
پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے ملاقات کو نتیجہ خیز اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیشتر معاملات پر ہم ہم آہنگ ہو گئے ہیں، جبکہ کچھ نکات پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔ صدر پیوٹن نے بھی مذاکرات کو خوشگوار، مثبت اور دوستانہ قرار دیا اور کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔



