Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ام رباب کے رشتہ دار ریاض چانڈیو قتل کیس میں اہم پیش رفت، 4 ملزمان گرفتار

Share It:

دادو (اے بی خشک): ام رباب چانڈیو کے تین اہل خانہ کے قتل کیس کے گواہ ریاض چانڈیو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میہڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد 4 ملزمان محمد صفر چانڈیو، احمد رضا پریل، ذوالفقار چانڈیو اور ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گزشتہ روز ریاض چانڈیو کے قتل کا مقدمہ فرید آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس میں 10 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کو شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان غلام مرتضیٰ چانڈیو، عبدالستار، علی جان، علی دوست، عبدالرحیم اور سکندر تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔

مدعی احسان چانڈیو نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریاض چانڈیو کو ٹرپل قتل کیس میں گواہ بننے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے ٹرپل قتل کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دو ارکانِ سندھ اسمبلی سمیت 8 ملزمان پہلے ہی عدالت سے بری ہو چکے ہیں، جبکہ ام رباب چانڈیو نے اس فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کراچی میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

دوسری جانب ام رباب چانڈیو نے ریاض چانڈیو کے قتل کے واقعے کا چیف آف آرمی اسٹاف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول