Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گڑھی خیرو: رائس مل پر ڈاکا، چوکیدار یرغمال، ٹرانسفارمر کی کوائلیں اور موٹرسائیکل لوٹ لی گئی

Share It:

گڑھی خیرو (رپورٹ: علی نواز ملغانی): دائوجھانپور کے قریب تاجو ڈیرو تھانے کی حدود میں الحاج نبی بخش خان اوڈھو کی رائس مل پر نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے دھاوا بول کر چوکیدار مکھنو بروہی کو یرغمال بنا لیا۔

ڈاکو رائس مل سے ٹرانسفارمر کی قیمتی کوائلیں اور چوکیدار کی موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ تاجو ڈیرو پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس بھی حاصل کر لیے ہیں۔

ایس ایچ او علی اکبر ملک کے مطابق فنگر پرنٹس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور امید ہے کہ ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول